10th History | Assignment NO. 01 | Subject: History & Political Science




 

10th History | Assignment NO. 01 | Subject: History & Political Science

اس اسائنمنٹ میں پانچ سوالات  اور ان کےجوابات دئے گئے ہیں۔

سوالات:

1» نوٹ لکھیے: جدلیت

2»بکھر تاریخی ادب کی ایک اہم قسم ہے۔

3» اصطلاح کی وضاحت کیجئے : اطلاقی تاریخ

4»نوٹ لکھیے۔ ذرائع ابلاغ کی ضرورت

5»تصورات کی وضاحت کیجئے۔ حق معلومات 2005عیسوی

مضمون:تاریخ و سیاسیات                                 جماعت: دہم

اسائمنٹ نمبر :01

1» نوٹ لکھیے: جدلیت

جواب: ہیگل کے مطابق کسی واقعے کا مطلب اخذ کرنے کے لئے اس کی درجہ بندی دو مخالف قسموں میں کی جاتی ہے۔ اس کے بغیر انسانی دماغ کو اس واقعہ کا ادراک نہیں ہوتا مثلاً سچ یا جھوٹ، اچھا یا برا۔  اس طریقہ کو جدلیت کہا جاتا ہے۔ اس طریقے میں میں پہلے ایک اصول پیش کیا جاتا ہے۔ اس کے بعد اس اصول کو قطع کرنے والا مخالف اصول پیش کیا جاتا ہے۔ ان دونوں کے منطقی برتاؤ کے بعد دونوں کے خلاصہ پر مشتمل اصول کی ارتباطی پیشکش کی جاتی ہے۔

2»بکھر تاریخی ادب کی ایک اہم قسم ہے۔

جواب: تاریخی ادب کی ایک اہم قسم بکھر ہے۔ بہادروں کی تعریف و توصیف،  تاریخی اتھل پتھل، جنگیں،  عظیم شخصیتوں کی سوانح وغیرہ سے متعلق تحریریں بکھر میں پڑھی جا سکتی ہیں۔ مراٹھی زبان میں مختلف قسم کی بکھر موجود ہیں۔ جس میں سبھاسد بکھر اہم  ہے۔  یہ بکھر چھترپتی راجہ رام مہاراج کے دور حکومت میں کرشناجی اننت سبھاسد نے لکھا ہے۔ اس سے چھترپتی شیواجی مہاراج کے نظام حکومت کی معلومات حاصل ہوتی ہے۔ بھاؤ صاحب کی بکھر میں پانی پت کی لڑائی کا تذکرہ ہے۔ اسی موضوع پر مبنی پانی پت کی بکھر ایک آزاد بکھر ہے۔ ہو لكھر کی سرگزشت بنام ہولکرانچی کیفیت سے ہمیں ہولکر گھرانے اور ان کی خدمات کے متعلق معلومات حاصل ہوتی ہے۔سوانح عمری، شجری سوانح  عمری،   واقعے کی روداد،  فرقہ واری، آپ بیتی،  سرگزشت، دیومالائی اور سیاسی بکھر کی قسمیں ہیں۔

3» اصطلاح کی وضاحت کیجئے : اطلاقی تاریخ

جواب: اطلاقی تاریخ کی اصطلاح کے لیے" عوامی تاریخ" کا متبادل لفظ رائج ہے۔ زمانہ ماضی کے جن واقعات کا علم تاریخ کے ذریعے ہوتا ہے، اس کا استعمال موجودہ دور اور زمانہ مستقبل میں کس طرح کیا جائے اس پر اطلاقی تاریخ میں غور کیا جاتا ہے۔ موجودہ زمانے کے سماجی مسائل کا حل ، سماجی افادیت کے فیصلے لینے میں ماضی کے واقعات کا تجزیہ مشعل راہ ثابت ہوتا ہے۔  جس کے لیے تاریخ کا علم ضروری ہے۔  اطلاقی تاریخ کے شعبے میں صرف ماہرین ہی نہیں بلکہ عوام الناس  بھی مختلف طریقوں سے شامل ہو سکتے ہیں۔ عجائب خانے، قدیم مقامات کی سیر کرنے والے سیاحوں کی شمولیت بھی اس میں اہم ہوتی ہے۔  سیاست کی وجہ سے عوام میں تاریخ سے دلچسپی پیدا ہوتی ہے۔  سماج میں تاریخ کا شعور پروان چڑھتا ہے۔ اور وہ اپنے گاؤں اور شہر میں موجود قدیم مقامات کی حفاظت اور نگہداشت کے منصوبوں میں بھی شامل ہوسکتے ہیں۔

4»نوٹ لکھیے۔ ذرائع ابلاغ کی ضرورت

جواب: سماج میں  معلومات کی آزادانہ ترسیل کے لیے ذرائع ابلاغ ضرورت ہوتی ہے۔ ادا ریے، مختلف مضامین اور ضمیمے، اخبارات کے لازمی اجزاء ہوتے ہیں۔  قارئین کے خطوط کے ذریعے قارئین بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہیں۔ جمہوریت کو مزید مضبوط بنانے میں اخبارات مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ ٹیلی ویژن سمعی و بصری ذریعہ ہے۔  جس نے اخبارات اور آکاش وانی کی حدوں کو پھلانگ کر عوام کو "حقیقتاً         کیا ہوا" دکھانے کا آغاز کیا۔ "آنکھوں دیکھا حال" دیکھنے کے لیے ٹیلی ویژن کا کوئی متبادل نہیں ہے۔

5»تصورات کی وضاحت کیجئے۔ حق معلومات 2005عیسوی

جواب: جمہوریت میں شہریوں کو مختلف طریقوں سے بااِختیار بنانا چاہیے۔ شہریوں کو شمولیت کا موقع دینے کے ساتھ حکومت کے ساتھ ان کے تعلقات کو بھی بڑھانا چاہیے۔  حکومت اور شہری کے درمیان فاصلہ جتنا کم ہوگا اور تعلقات جتنے قریبی ہوں گے اسی تناسب سے جمہوری عمل مضبوط اور مستحکم ہوتا جاتا ہے۔  اعتماد بڑھانے کے لیے حکومت جو کچھ کرتی ہے، وہ شہریوں کی سمجھ میں آنا چاہیے۔  شفافیت اور ذمہ داری کا احساس اچھی حکومت کی دو خصوصیات ہیں۔  حکومت میں ان خصوصیات کی نشونما کے لیے بھارتی شہریوں کو معلومات حاصل کرنے کا حق دیا گیا ہے۔  حقِ معلومات کی وجہ سے حکومت کے کام کاج میں رازداری کا عنصر کم ہوگیا  اور حکومت کی سرگرمیوں کے شفاف ہونے میں مدد ملی ہے جس کی وجہ سے انہیں آسانی سے سمجھا جاسکتا ہے۔

2000 عیسوی کے بعد کے زمانے میں شہریوں کی فلاح و بہبود کو ان کا حق مان کر ان کی فلاح و بہبود کرنے کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے۔ اس رجحان کے سبب ہندوستانیوں کو معلومات،  تعلیم اور غذا کے تحفظ کا حق حاصل ہوا ہے۔  ان حقوق کے سبب یقینی طور پر بھارت میں جمہوریت مضبوط ہوئی ہے۔

اسائمنٹ نمبر :02 کے سوال و جواب کے لیے یہاں کلک کیجیے۔

https://dusterchalk.blogspot.com/2021/02/10th-history-assignment-no-02-subject.html

x

Comments

  1. Assignment bhtreen andaz me banaey gaey h.
    Jazak Allah
    May Allah full fill ur wishesh
    Ameen ya Rabbul Almeen.

    ReplyDelete
  2. Masha Allah It's Very Very Useful and informative.
    Jazak Allah

    ReplyDelete
  3. #DusterChalk
    Thank you
    Aise hi pattern me 9th ke assignment bhi post kigiey
    Plzzz

    ReplyDelete

Post a Comment

Write us your question, suggestions, experience etc

Follow to get new Updates

Most READ Posts

10th History | Assignment NO. 02 | Subject: History & Political Science

10th History all fill in the blanks

PAT 2024-25 ANSWER KEY DOWNLOAD

English proverbs with meaning in Urdu

PAT_1 ANSWER KEY PDF 2024_25

10th English writing skills

10th Translation 05marks