11th CET date, syllabus, question paper fromat
سن 2020 21 میں جماعت گیارہویں میں داخلے کے لیے لی جانے والی سی ای ٹی کے تعلق سے جی آر بتاریخ 24 جون 2021 کو جاری کیا گیا ہے ۔
کرونا مہاماری کے پھیلاؤ کے سبب امتحان میں شریک ہونے والے طلبہ و طالبات اور مفاد عامہ کے تحت تعلیمی سال 2020 21 کے لیے مہاراشٹر بورڈ کی جانب سے منعقد کی جانے والی دسویں جماعت کے امتحان منسوخ کیے گئے ۔ اورتمام طلبہ و طالبات کو جماعت گیارویں میں داخل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
بتاریخ 12 مئی 2021 کے جی آر کے مطابق دسویں کی امتحان کو منسوخ کیا گیا اور گیارویں جماعت میں داخلہ کے لئے کامن انٹرنس ٹیسٹ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔
اس کامن انٹرنس ٹیسٹ کے بارے میں طلباء کو آگاہی ہو اور امتحان کے لئے طلبہ و طالبات کو مناسب وقت ملے اس لیے بتاریخ 24 جون 2021 کو نیا جی آر جاری کیا گیا ہے ۔
سی ای ٹی منعقد کرانے کے لیے کمشنر ایجوکیشن کے زیر صدارت ایک سمیتی بنائی جائے گی ۔ جس میں صدر کے علاوہ چھ اور ارکان ہوں گے ۔
جماعت گیارہویں میں داخلوں کے لئے لی جانے والی کامن انٹرنس ٹیسٹ مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن سے جُڑے تمام جونیر کالج میں داخلے کے خواہشمند تمام بورڈ جیسے اسٹیٹ بورڈ ، سی بی ایس ای بورڈ ، سی آئی ايس سی ای بورڈ ، تمام بین الاقوامی بورڈ وغیره کے طلبہ کے لیے منعقد کروائی جائے گی۔
جماعت گیارویں میں داخلوں کے لیے لی جانے والی سی ای ٹی مکمل طور سے اختياری (optional) ہوگی۔
سی ای ٹی ٹیسٹ بورڈ کے دسویں جماعت کے نصاب پر مبنی ہوگی ۔ اس امتحان کے سوالیہ پرچے میں انگریزی ، ریاضی ، سائنس اور سماجی علوم پر فی مضمون 25 نمبر کے سوال ہوں گے ۔ یہ امتحان آف لائن لی جائے گی ۔ تمام سوالات كثير متبادل نوعیت کے ہوں گے ۔ یہ امتحان او ایم آر پر ہوگی ۔
جماعت دہم کے تاریخ و سیاسیات کے تمام MCQ
🔗
یہ سی ای ٹی 100 نمبرات کی ہوگی۔ اس میں ایک سوالیہ پرچہ ہوگا ۔ امتحان کا وقت دوگھنٹوں کا ہوگا۔
یہ سی ای ٹی کمشنر آف ایجوکیشن ، کی نگرانی میں مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ آف سیکنڈری اینڈ ہائیر سیکنڈری ایجوکیشن یا مہاراشٹر پریکشا پریشد کی معرفت منعقد کرائی جائے گی ۔ امتحان سینٹر کی فہرست اسٹیٹ بورڈ / پرکشا پریشد کی جانب سے ظاہر کی جائے گی ۔
جماعت گیارہویں میں داخلے کے لیے سی ای ٹی امتحان مکمل طور پر اختیاری ہونے کی وجہ سے جماعت دہم کا نتیجہ ظاہر ہونے کے بعداسٹیٹ بورڈ یا پرکشا پریشد کی جانب سے پورٹل پر طلبہ کو امتحان میں شریک ہونے کے لیے متبادل مہیا کرایا جائے گا۔
تعلیمی سال 21 20 20 کے دسویں بورڈ امتحان میں شریک اسٹیٹ بورڈ کے طلباء نے جماعت دسویں کے امتحان کے لیے فیس ادا کی ہوئی ہونے کی وجہ سے سے ان طلباء کو سی ای ٹی امتحان کے لیے کوئی فیس نہیں ہوگی ۔
لیکن سی بی ایس ای، سی آئی ایس سی ای بورڈ ، تمام بین الاقوامی بورڈ وغیرہ دیگر بورڈ کے طلبہ کے لیے سی ای ٹی امتحان کے لیے اسٹیٹ بورڈ یا پرکشا پریشد کی جانب سے طے کی جانے والی فیس ادا کرنی ہوگی ۔
جماعت دسویں کے امتحان کے نتیجے 15 جولائی تک ظاہر ہونے کی امید ہے ۔ سی ای ٹی امتحان جماعت دسویں کے نتیجے کے بعد دو ہفتوں میں تقریبا جولائی کے آخر تک یا اگست مہینے کے پہلے ہفتے تک منعقد کرائی جائے گی ۔ سی ای ٹی امتحان میں شریک ہونے کے خواہشمند طلباء امتحان کی تیاری شروع کر سکتے ہیں ۔
سن 2020 21 کے داخلوں میں سی ای ٹی امتحان دینے والے طلباء کو ترجیح دی جائے گی یعنی جماعت گیارہویں میں داخلوں کے لئے پہلے سی ای ٹی امتحان دے چکے طلباء کو معیار کے مطابق ترجیح دی جائے گی ۔
اس کے بعد خالی رہ جانے والی جگہوں پر سی ای ٹی امتحان نہیں دیے ہوئے طلباء کو موقع دیا جائے گا اور انہیں دسویں امتحان کے نمبرات کے مطابق داخلہ دیا جائے گا ۔
جماعت دہم کے تاریخ و سیاسیات کے تمام MCQ
🔗
Very fruitful information. Thanks sir g..
ReplyDeleteThanks for the beautiful comment...
DeleteKeep visiting....
Enjoy learning...
Very useful information thanks a lot sir
DeleteBest hai Exam k mutabiq questions banaye
ReplyDeleteکیا یہ امتحان اردو مراٹھی اور انگریزی زبانوں میں دیا جاسکے گا؟
ReplyDeleteYes, apka jo medium hai usi medium main ye CET hogi,
DeleteKha
ReplyDeleteاس کے پہلے فارم بھر چکے ہے تو اب بھرنے کی ضرورت ہے کیا؟
ReplyDeleteNhi laikin confirm jar lijiye ke apka form bhara huwa hai... Check karne ke liye log in kijiye...
Delete