10th History | Assignment NO. 02 | Subject: History & Political Science
10th History | Assignment NO. 02 | Subject: History & Political Science
جماعت : دہم مضمون : تاریخ و سیاسیات
اسائنمنٹ نمبر 2 0
01» نوٹ لکھیے۔ کھیل اور سینما۔
جواب: کھیلوں سے متعلق ادب علم کی ایک نئی شاخ ہے۔ کھیلوں سے متعلق کتابیں اور لغات ازسرِنو تیار ہو رہی ہیں۔ مراٹھی زبان میں ملکھامب ورزش کی تاریخ شائع ہوئی ہے۔ ورزش کے عنوان پر لغت بھی دستیاب ہے۔ کھیل کے موضوع پر جاری کیا گیا " رسالہ شٹکار” بہت مشہور ہوا تھا۔ کھیل کے موضوع پر انگریزی میں وافر مقدار میں وسائل دستیاب ہیں۔ مختلف ٹیلی ویژن چینل کھیل کے خصوصی پروگرام نشر کرتے ہیں۔فی زمانہ کھیل اور کھلاڑیوں کی زندگیوں پر کچھ ہندی اور انگریزی فلمیں بنائی گئی ہیں۔ مثلاً میری کوم اور دنگل۔ اولمپک میں کانسہ کا میڈل حاصل کرنے والی پہلی خاتون باکسر میری کوم اور اور پہلی خاتون کُشتی کھلاڑی پھوگٹ بہنوں کی زندگیوں پر یہ فلمیں بنائی گئی ہیں۔
فلم بناتے وقت کہانی کا زمانہ، اس زمانے کی زبان، پہناوا، عام گزر بسر وغیرہ کا گہرا مطالعہ کرنا ضروری ہوتا ہے۔ ان سب کا گہرائی سے مطالعہ کرنا تاریخ کے طالب علم کے لئے لازمی ہے۔ لغات اور اخبارات یا دیگر جگہوں پر کھیل کے موضوع پر لکھتے وقت کھیلوں کی تاریخ کا علم ہونا ضروری ہے۔
02» نوٹ لکھیے۔ سیاحت کی روایت۔
جواب: کسی خاص مقصد کے تحت کسی دور دراز کے مقام کی سیر کے لیے اختیار کیے گئے سفر کو سیاحت کہتے ہیں۔اپنے ملک بھارت میں سیاحت کی روایت قدیم زمانے سے موجود ہے۔ مذہبی مقامات کی سیر، میلوں کی سیر، حصول علم کے لیے دور دراز علاقوں کا سفر، تجارتی سفر وغیرہ کے ضمن میں میں پہلے زمانے میں لوگ سیاحت پر نکلتے تھے۔ مختصراً یہ کہ انسان کو قدیم میں زمانے سے ہی سفر کرنا پسند ہے۔
03 » نوٹ لکھیے۔ دائرۃ المعارف ( انسائیکلوپیڈیا )
جواب: دائرۃ المعارف کے دو حصے ہیں. ( مثلاً انسائیکلوپیڈیا بریٹانیکا، ریاست مہاراشٹر کا دائرۃ المعارف، مراٹھی دائرۃ المعارف، جامع اردو انسائیکلوپیڈیا، انسائیکلوپیڈیا اسلامیکا وغیرہ )
(ب) مخصوص موضوعات پر دائرۃ المعارف۔ صرف یہ مخصوص موضوع کے لیے وقف دائرۃالمعارف ہوتا ہے۔ مثلاً بھارتی ثقافتی دائرۃالمعارف، ورزشی دائرۃ المعارف وغیرہ۔
04» نوٹ لکھیے۔ فرہنگ مقامات۔
جواب: تاریخ کے مطالعے کے لیے جغرافیہ اہمیت رکھتا ہے ہے مختلف تاریخی مقامات کے ضمن میں جغرافیائی معلومات فراہم کرنے والی فرہنگیں موجود ہیں۔ ایک مہانوبھاو فرقے کے مُنی وِیاس کے تخلیق کردہ " اِستھان پوتھی" نامی کتاب ( چودھویں صدی ) میں مہانو بھاو فرقے کےمبلغ شِری چکر دھر سوامی جِن گاؤوں میں گئے اُن گاؤوں کا تفصیلی اندراج ہے۔ اس دور کے مہاراشٹر کا تصوّر اس کتاب سے سمجھا جاسکتا ہے۔ لیلا چرتر میں واقعات کب کام اور کس موقع پر وجود میں آئے ہیں، اس پر بھی مصنف نے روشنی ڈالی ہے۔ جس کی وجہ سے شری چکردھر سوامی کی شخصی سوانح لکھنے کے لیے یہ بہترین حوالہ جاتی کتاب ہے۔
05» نوٹ لکھیے۔ ادیواسی تحریک۔
جواب: آزادی سے قبل کے عہد میں انگریزوں نے آدیواسیوں کے کے جنگلاتی دولت پر گزر بسر کرنے کے حق پر روک لگا دی تھی تھی اس بنا پر چھوٹا ناگپور میں کولام، اوڈیشا میں گونڈ، مہاراشٹر میں گولی، بھیل، راموشی، بہار میں سنتھال، مُنڈا، آدیواسیوں نے بڑے پیمانے پر بغاوت کردی۔ اس وقت سے ادیواسیوں کی جدوجہد جاری ہے۔ بھارت کے ادیواسیوں کے کئی مسائل ہیں۔ ان کا سب سے اہم مسئلہ جنگلات پر ان کے حق کو تسلیم نہیں کیا جاتا۔ جنگلات پر ادیواسیوں کے حق کو تسلیم کرنا، جنگلاتی پیداوار کا ذخیرہ کرنے اور جنگل کی زمین میں کھیتی کرنے کا اختیار حاصل کرنا آدیواسیوں کے اہم مطالبات ہیں۔
اسائمنٹ نمبر :01 کے سوال و جواب کے لیے یہاں کلک کیجیے۔
https://dusterchalk.blogspot.com/2021/02/10th-history-assignment-no-01-subject.html
JazakAllah
ReplyDelete