post survey after bridge Course implementation
برج کورس کی عمل آوری کے بعد طلباء کے آموزشی محاصل کی جانچ کے لیے پوسٹ ٹیسٹ لیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ کرونا مہماری کے پھیلاؤ کی وجہ سے اسکول بند رکھے گئے تھے۔ طلبہ کا تعلیمی سفر مختلف انداز میں اور دیگر متبادل ذرائع سے جاری رکھنے کی کوششیں کی جاتی رہی ہے۔ طلبہ کے تعلیمی نقصان کی تلافی کے لیے برج کورس تیار کیا گیا تھا۔ جس پر عمل آوری کے لئے 45 دن مختص کئے گئے تھے۔ یہ کورس ایس سی ای آر ٹی کی جانب سے تیار کیا گیا تھا۔ اس بریج کورس کی عمل آوری کے بعد اس کی قدر پیمائی کی جانچ کا کام شروع کیا گیا ہے۔ یہ جانچ 15 ستمبر 2021 سے پہلے مکمل کرلی جائے گی۔ برج کورس کی کامیاب عمل آوری کے بعد اب طلبہ کی آموزشی محاصل کی جانچ شروع کی گئی ہے۔ برج کورس کی عمل آوری کو جانچنے کے لئے سروے کی لنک تیار کی گئی ہے۔ اور اس کے انتظام کے تعلق سے اہم ترین ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ فی الحال یہ جانچ صرف مراٹھی میڈیم کے ان طلبہ کے لیے لی جائے گی۔ جن طلباء کا برج کورس سے پہلے کا ٹیسٹ لیا گیا تھا۔ اس لئے فی الحال اس لنک کو صرف مخصوص طلبہ تک ہی محدود رکھنے کو کہا گیا ہے۔ جن...