post survey after bridge ‎Course ‎implementation

برج کورس کی عمل آوری کے بعد طلباء کے آموزشی محاصل کی جانچ کے لیے  پوسٹ ٹیسٹ لیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔






کرونا مہماری کے پھیلاؤ کی وجہ سے اسکول بند رکھے گئے تھے۔ طلبہ کا تعلیمی سفر مختلف انداز میں اور دیگر  متبادل ذرائع سے جاری رکھنے کی کوششیں کی جاتی رہی ہے۔ طلبہ کے تعلیمی نقصان کی تلافی کے لیے برج کورس تیار کیا گیا تھا۔  جس پر عمل آوری کے لئے 45 دن مختص کئے گئے تھے۔ یہ کورس ایس سی ای آر ٹی کی جانب سے تیار کیا گیا تھا۔ اس بریج کورس کی عمل آوری کے بعد اس کی قدر پیمائی کی جانچ  کا کام شروع کیا گیا ہے۔ یہ جانچ 15 ستمبر 2021 سے پہلے مکمل کرلی جائے گی۔ 

برج کورس کی کامیاب عمل آوری کے بعد اب  طلبہ کی آموزشی محاصل کی جانچ شروع کی گئی ہے۔ برج کورس کی عمل آوری کو جانچنے کے لئے سروے کی لنک تیار کی گئی ہے۔
اور اس کے انتظام کے تعلق سے اہم ترین ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
فی الحال یہ جانچ صرف مراٹھی میڈیم کے ان طلبہ کے لیے لی جائے گی۔ جن طلباء کا برج کورس سے پہلے کا  ٹیسٹ  لیا گیا تھا۔ اس لئے فی الحال اس لنک کو صرف مخصوص طلبہ تک ہی محدود رکھنے کو کہا گیا ہے۔ جنہوں نے پری ٹیسٹ نہی دی ہے اُنہیں یہ لینک شیئر نہ کے جائے۔

بریج کورس شروع ہونے سے قبل از جولائی ماہ میں کچھ طلبہ کی ٹیسٹ لے لی گئی تھی اور اس کے ریکارڈ کو محفوظ رکھا گیا تھا۔ فی الحال انہی طلباء  کی  برج کورس کے بعد والی جانچ لی جائے گی۔

دوسری جماعت سے آٹھویں جماعت کے جن طلبا کی بریج کورس سے پہلے  ٹیسٹ لے کر معلومات جمع کی گئی تھی صرف انہیں طلباء کی کی برج کورس کے بعد جانچ کی جائے گی۔
برج کورس سے پہلے کی قابلیت جاننے کے لیے دی گئی لنک کی طرح ہی جماعت وار تمام مضامین کا ایک جامع سوالیہ پرچہ تیار کیا گیا ہے۔  اس  میں متعلقہ جماعت کے  سوالات کو شامل کیا گیا ہے۔ اس میں ہندی مضمون نہیں ہوگا۔ ہر مضمون کے لیے لیے دس سوالات ہوں گے۔
تمام طلباء کے لئے صرف ایک ہی لنک دی گئی ہے۔ جب طلبہ اپنی جماعت منتخب کریں گے تو انہیں ان کی جماعت کے مطابق ہی سوالات نظر آنے لگیں گے۔ کوئی اور جماعت کے سوال نظر نہیں آئیں گے۔
تمام مضمون کے آخر میں انگلش مضمون ہوگا۔
جماعت دوسری سے ساتویں  کے انگریزی کے آخری دس سوالات ختم ہونے کے بعد  ایک بٹن دبانے  پر پرچہ سبمٹ ہو جائے گا آئے گا اور thank you for taking the survey اس طرح میسج نظر آئے گا۔





Click here to read offical pdf

Comments

Follow to get new Updates

Most READ Posts

ssc board to introduce consolidated marksheet and certificate

वर्णनात्मक नोंद - विषय उर्दू १ ली ते ८ वी

English proverbs with meaning in Urdu

वर्णनात्मक नोंद - विषय- कला, कार्यानुभव व शारीरिक शिक्षण - १ ली ते ८ वी

10th History-Political Science MCQ

Benefits of Year Plan in Teaching Profession

वर्णनात्मक नोंद - विषय English १ ली ते ८ वी

10th History MCQ | Chapter (02) Historiography : Indian Tradition

Index 10th SSC Board Question paper

10th English Oral Examination PATTERN