ssc board to introduce consolidated marksheet and certificate
ایس ایس سی بورڈ اسکول اور کالجز کے ساتھ کام کرنے والا ایک اہم ادارہ ہے۔ ایس ایس سی بورڈ یہ ایک خود مختار ادارہ ہے، جو اپنے فیصلے خود طے کرتا ہے۔
ایس ایس سی بورڈ نے دسویں اور 12 ویں کے امتحانات کے تعلق سے وقتا فوقتا اصلاحات کی ہیں۔ بورڈ کے کام کو اپڈیٹ رکھنے کے لیے اور وقت کے ساتھ ساتھ آنے والی دشواریوں کو دور کرنے کے لیے بورڈ کی جانب سے تبدیلیاں متعارف کرائی گئی۔ کبھی آن لائن رزلٹ ظاہر کرنے کا فیصلہ لیا گیا، کبھی طلبہ کے نام کا فانٹ چینج کیا گیا ، کبھی دسویں 12ویں کے مارکس اور سرٹیفیکیٹ کے ڈیزائن میں تبدیلی لائی گئی۔
2026 کا سال ایسا ہی ایک اثردار تبدیلی لانے والا سال ثابت ہو رہا ہے۔
اب تک ایسا نظام تھا کہ طلبہ کو رزلٹ کے دن مارک شیٹ دے دی جاتی تھی۔ اور سرٹیفیکیٹ دو مہینوں کے بعد اسکول سے پرنسپل کی دستخط اور طلبہ کے دستخط کروا کر اسکول سے حاصل کرنا ہوتا تھا۔ سرٹیفیکیٹ کے لیے الگ سے وقت طے کیا جاتا تھا۔ اور طلبہ کو مارکس شیٹ اور سرٹیفیکیٹ ایسے دو دستاویزات سنبھالنے ہوتے تھے۔ اس نظام میں تبدیلی لائی جا رہی ہے۔
آج کے سرکولر میں بورڈ نے کہا ہے کہ بچوں کو دسویں اور 12 ویں کے مارک شیٹ اور سرٹیفیکیٹ الگ الگ دینے کی بجائے، مارکس اور سرٹیفیکیٹ دونوں ایک ہی پرچے میں شامل کر دیا جائے گا۔ یعنی رزلٹ کے دن مارک شیٹ اور دو تین مہینے کے بعد ملنے والی سرٹیفیکیٹ والا نظام اب ختم ہونے جا رہا ہے۔ طلبہ کو صرف ایک ہی کاغذ پر دونوں ، مارک شیٹ اور سرٹیفیکیٹ کنسولیڈیٹڈ فارم (یکجا ) میں دی جائے گی۔
نام کی ترتیب میں تبدیلی:
دوسری تبدیلی یہ کی جائے گی کہ مہاراشٹر میں اب تک طلبہ کے نام کی ترتیب خاندانی، نام طلبہ کا نام اور آخر میں والد کا نام اس طرح ہوتی تھی اب اس میں ترمیم کر کے طلبہ کا نام ، والد کا نام اور آخر میں خاندانی نام اس طرح کی جا رہی ہے۔ اس سے طلبہ کو یقینی طور پر فائدہ ہی ہوگا کیونکہ آدھار کارڈ پر نام کی ترتیب بالکل اسی طرح سے ہوتی ہے ۔ یعنی پہلے طلبہ کا نام پھر والد کا نام اور آخر میں خاندانی نام۔ بورڈ کی جانب سے اسکول کو ہدایت دی گئی ہے کہ اگر کسی طلبہ کے نام میں کسی طرح کی کوئی تبدیلی ہے تو وہ اسکول کے لاگ ان میں بورڈ کی ویب سائٹ پر دیا جائے کریکشن لنک کے ذریعے اس کو درست کروا سکتے ہیں۔
طلبہ کی تصویر اور کیوآر کوڈ کا استعمال:
یکجا دی جانے والی مارک شیٹ اور سیٹیفکٹ پر طلبہ کی فوٹو کو بھی ایڈ کیا جائیگا ۔ بھی مارک شیٹ اور سرٹیفیکیٹ پر ایک کیو ار کوڈ بھی ہوگا جس سے ڈاکومنٹس کو الیکٹرانکلی ویریفائیبل بنایا جانے والا ہے۔ ان تبدیلیوں کے ذریعے بورڈ دسویں اور بارہویں کے دستاویزات کو وقت کے حساب سے عمدہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ان تبدیلیوں کے بعد ان دستاویزات کو سنبھالنا ساتھ رکھنا اور وقت ضرورت پیش کرنا امیدوار کے لیے آسان ہو جائے گا۔ ساتھ ہی ان دستاویزات کا استعمال کرنے والی ایجنسیوں کو ان دستاویزات کی تصدیق کرنا الیکٹرونکلی آسان ہو جائے گا۔
اسکول اور کالجز کے لیے ہدایت:
بورڈ کے سرکلر میں کہا گیا ہے کہ جن طلبہ کے فوٹو ہال ٹکٹ پر واضح ہے نہیں ہوں تو دوبارہ اپلوڈ کر کے انہیں واضح کیا جائے۔ کیونکہ یہ تصاویر ہی یکجا مارک سیٹ اور سرٹیفیکیٹ پر چھاپی جانے والی ہے۔ تو ان تصاویر کا واضح صاف ہونا بہت ضروری ہے۔ جن طلبہ کے ہالٹیکیٹ پر تصاویر صاف نہیں ہے ان کی تصحیح کرنے کے لیے بورڈ کی ویب سائٹ پر اسکول کے لاگ ان میں فوٹو کریکشن کی لنک دستیاب کرائی گئی ہے۔ اسکول اور کالجز اپنے طلبہ کے ہال ٹکٹ کے فوٹو جانچیں اور جن کے فوٹوز صاف نہیں ہوں انہیں مطلوبہ لنک سے درست کروا لیں۔ اس کی ہدایت پہلے بھی دی گئی تھی۔
ساتھ ہی بدلے ہوئے نام کی ترتیب پر بھی غور کریں۔ یعنی نئی ترتیب کے بعد لکھا جانے والا نام بھی ایک مرتبہ دیکھ لیا جائے اور اگر نام میں کسی طرح کی درستگی کرنی ہو تو بورڈ کی ویب سائٹ پر اسکول لاگ ان میں موجود کریکشن لنک کے ذریعے اسکول طلبہ کے نام کو درست کر سکتے ہیں۔
ساتھ ہی بورڈ کی جانب سے اپیل کی گئی ہے کہ اس بدلے ہوئے نظام کے بارے میں طلبہ کو باور کرایا جائے۔ تمام طلبہ و طالبات اور اسكول کے پرنسپل اور اساتذہ نئے بدلاؤ کا خیر مقدم کرتے ہیں۔آپ اس بدلاؤ کے بارے میں اپنی رائے کمنٹ سیکشن میں بھی لکھ سکتے ہیں۔

Comments
Post a Comment
Write us your question, suggestions, experience etc