10th History chapter: 07 Sports And History Question & Answer

10th History chapter: 07 Sports And History

 

جماعت : دہم
مضمون :  تاریخ و سیاسیات
سبق 07 : کھیل اور تاریخ
(سوال و جواب)


سوال نمبر۱: تفریح اور جسمانی ورزش کے لیے کیا جانے والا ہر عمل ۔۔۔۔۔ کہلاتا ہے۔

1۔کھیل

2۔مشق

3۔کسرت                      

4۔پڑھائی

جواب: 1۔کھیل


سوال نمبر2:بھارت کے قدیم ادب اور رزمیہ  نظموں میں چوسر، کُشتی، رتھوں ،  گھڑ دوڑ کے مقابلوں اور ۔۔۔۔۔ کا ذکر ملتا ہے۔

1۔شطرنج

2۔دوڑ

3۔ فُٹ بال

4۔کرکٹ

جواب: 1۔شطرنج

 

 

سوال نمبر3:کھیلوں کو با قاعدہ اور منظّم شکل یونانیوں نے دی ہے۔ قدیم اولمپِک مُقابلے یونان کےشہر ۔۔۔۔۔  میں منعقد کیے جاتے تھے۔

1۔ اتھینز

2۔ اولمپیا

3۔ڈیلفی

4۔اسپارٹا

جواب: 2۔ اولمپیا

 

 

سوال نمبر 4:دوڑ ،تھالی پھینک ، رتھ، اور گھڑ دوڑ ، کُشتی ، ۔۔۔۔۔۔۔کے مُقابلے وغیرہ یونانیوں نے شروع کیے۔

1۔ فُٹ بال

2۔شطرنج

3۔ مکّے بازی

4۔کرکٹ

جواب:3 ۔ مکّے بازی

 

 

سوال نمبر5:جوڑیاں لگائیے۔

شہر       :           کھیل کا ادارہ

1۔وَڈودرا:          پہلوان جُما دادا  اور مانِک راؤ  کا اکھاڑا

2۔پٹیالہ:               اسپورٹس یونیورسٹی

3۔گاندھی نگر:       سُورنیم گجرات  اسپورٹس  یونیورسٹی

4۔کولھا پور:  خاص باغ اور موتی باغ جمناشیم

5۔امراوتی:    ہنومان ویام پرسارک منڈل

6۔بالے واڑی ، پونہ: شری شیو  چھترپتی کِرِیڈا سَنکُل

جواب: تمام جوڑیاں صحیح ہیں۔

 

 

سوال نمبر6:کھیل سے متعلق  صحیح بیان پہچانیے۔

1۔ہماری زندگی میں کھیلوں کو بہت اہمیت حاصل ہے۔

2۔کھیلوں  میں   زندگی کی پریشانیوں اور فکروں سے وقتی طور پر نجات دینے کی اہلیت ہوتی ہے۔

3۔ کھیل دِل  کو مسرّت اور  تازگی عطا کرنے کا  کام کرتے ہیں ۔

4۔جن کھیلوں میں بہت محنت یا جسمانی کسرت کرنا پڑتی ہے،  ان میں کھلاڑی کی ورزش ہوتی ہے۔

جواب : سبھی بیانات صحیح ہیں۔

 

 

سوال نمبر7:کھیل سے متعلق صحیح بیان پہچانیے۔

1۔جسم کوسڈول  بنانے  اور طاقتور بنانے میں کھیل مددگار ہوتے ہیں ۔

2۔ا سپورٹس مین شپ جیسی صلاحیتیں پروان چڑھتی ہیں  ۔

3۔اجتماعی اور گروہی کھیل کھیلنے سے باہمی جذبہ تعاون اور تنظیمی جذبہ پروان چڑھتا ہے ۔  نیزقائدانہ صلاحیتوں کی نشو نما ہوتی  ہے۔

4۔کھیلوں سے صرف جسمانی صلاحیت کا ارتقا ہوتا ہے۔ ذہنی صلاحیت کا ارتقا نہیں ہوتا۔

جواب: پہلے تین بیانات صحیح ہیں۔

 

 

سوال نمبر8: کھیلوں کی دو قسمیں ہیں ۔ نشِستی اور میدانی۔ جو کھیل بیٹھ کر کھیلے جاتے ہیں نشستی کھیل کہلاتے ہیں۔ ذیل میں سے کونسا نشستی کھیل نہیں ہے۔

1۔چوسر، شطرنج،

2۔ تاش، کیرم،

3۔ لوڈو، سانپ سیڑھی

4۔کبڈّی اور کھو کھو

جواب: 4۔کبڈّی اور کھو کھو

 

 

سوال نمبر9:نشستی کھیلوں میں لڑکیاں کثرت سے یہ کھیل کھیلتی ہیں۔

1۔ساگر  گوٹی

2۔بھاتکلی

3۔گڑیا کی شادی

4۔کیرم

جواب: 1،2،3،

 

 

سوال نمبر10:میدانی کھیل یعنی جو کھیل میدان میں کھیلے جاتے ہیں۔  ان کی دو قسمیں ہیں۔ ملکی اور غیر ملکی کھیل۔  ذیل سے ملکی کھیل پہچانیے۔

1۔لنگڑی،کبڈی، لٹّو،

2۔آٹیا  پاٹیا ، کھو کھو، گِلّی ڈنڈا

3۔گوٹیا ، لنگوری ، بھِنگری،

4۔کرکٹ، ٹیبل ٹینس، فُٹ بال

جواب: 1،2،3 ، متبادل   میں ملکی کھیل ہیں۔

 

 

سوال نمبر11: ذیل سے غیر ملکی میدانی کھیل پہچانیے۔

1۔بیڈمنٹن،کرکٹ

2۔ٹیبل ٹینس، فُٹ بال

3۔ہاکی ،گولف ،پولو

4۔کھوکھو، کبڈی

جواب: 1،2،3، متبادل میں غیر ملکی کھیل ہیں۔

 

 

 سوال نمبر12:میدانی کھیلوں میں دوڑ  مشہور کھیل ہے   ۔ ۔۔۔۔۔۔ قسم کی دوڑ ہوتی ہے۔

1۔100  میٹر

2۔200 میٹر

3۔میراتھن

4۔رُکاوٹ دوڑ

جواب: سبھی متبادل صحیح ہیں۔


سوال نمبر13: خاکہ مکمل کیجیے۔

جواب:

1۔جسمانی ورزش کے کھیل : جمناسٹک

2۔ پانی کے کھیل: تیراکی، واٹرپولو،  کَشتی رانی

3۔ میدانی کھیل :گولا پھینک،  تھالی پھینک،  لمبی چھلانگ،  اونچی چھلانگ

 

 

سوال نمبر14:خاکہ مکمل کیجیے۔



 مہماتی کھیل( رونگٹے کھڑے کر دینے والے کھیل)

 

جواب:

1۔ برفیلے علاقوں میں اسکیٹنگ اور اسکیئنگ (پھِسلنے کا مقابلہ)،  آئس ہاکی

 پہاڑی اور میدانی علاقوںمیں:  کوہ پیمائی، گلائیڈنگ،  موٹر سائیکل اور موٹر کار دوڑ

 

 

سوال نمبر15: ملکھامب اور اس کی گرفت کے طریقوں کے تخلیق کار پیشوا دورِ حکومت کے استادِ علومِ ستونی ورزش(مل وِدّیا گرو) باڑمبھٹ دیودھر ہیں۔ باڑمبھٹ دیودھر نے    درختوں پر ۔۔۔۔۔۔کے کھیل دیکھ کر ملکھامب کی تخلیق کی۔

1۔بندروں

2۔پرندوں

3۔پھولوں

4۔پتّوں

جواب: 1۔بندروں

 

 

سوال نمبر16:خاکہ مکمل کیجیے۔

کھیلوں کے مقابلے

جواب:

1۔اولمپک،         2۔معذوروں کے اولمپک

3۔ایشاڈ،          4۔کرکٹ عالمی کپ مقابلے

5۔ہاکی عالمی کپ،  6۔کُشتی عالمی کپ،            

7۔شطرنج عالمی کپ

 

 

سوال نمبر17: ناظرین  ۔۔۔۔۔۔ کھیلوں کے مقابلے دیکھتے ہیں۔

1۔تفریح کے لیے

2۔مصروف ہونے کے لیے

3۔صحت کے لیے

4۔بے وجہ

نواب:1۔ تفریح کے لیے

 

 

سوال نمبر18: کمپنیاں ۔۔۔۔۔ کے مواقع کے لیے مقابلوں پر نظر رکھتی ہیں۔

1۔ تفریح

 2۔ اشتہارات

3۔صحت

4۔خرچ

جواب 2۔اشتہارات

 

 

سوال نمبر19:ناظرین کی تفہیم کے لیے ۔۔۔۔۔۔۔۔ مقابلوں کے متعلق تبصرے اورر تجزیے کرتے ہیں۔

1۔ ٹیم کے کوچ

2۔ٹیم کے کھلاڑی

3۔محفوظ کھلاڑی

4۔سبکدوش کھلاڑی

جواب: 4۔سبکدوش کھلاڑی

 

 

سوال نمبر20:زمانہ قدیم کے بھارتی ادب میں گڑیوں کا ذکر ملتا ہے۔  شُدرَک کے ایک ذرامے کا نام "مرچّھکَٹِک" ہے۔ جس کا مطلب ۔۔۔۔۔ ۔۔   ہے۔

مِٹّی کی گاڑی

2۔ تانبے کی گاڑی

3۔لوہے کی گاڑی

4۔لکڑی کی گاڑی

جواب :2۔ مِٹّی کی گاڑی

 

 

سوال نمبر21: ۔۔۔۔۔۔۔ کتاب میں کھیل او ر کھلونوں کا ذکر آیا ہے۔ اس میں اُڑنے والی لکڑی کی گڑیوں کاذکر ہے۔ جو بٹن دبانے پر اونچا اُڑتی تھیں،  کچھ ناچتی تھیں اور کچھ آوازیں کرتی تھیں۔

1۔کتھا سَرِت ساگر

2۔ راج  ترنگنی

3۔ اکبر نامہ

4۔ تاریخِ مُبارک شاہی

جواب: 1۔کتَھا سَرِت ساگر

 

 

سوال نمبر 22:۔۔۔۔۔۔۔۔ میں ٹھکی نام سے مشہور لکڑی کی رنگین گڑیا تیار کی جاتی تھیں۔

1۔راجستھان

2۔کرناٹک

3۔مہاراشٹر

4۔ ہریانہ

 جواب : 3۔مہاراشڑ

 

 

سوال نمبر23: اِٹلی کے شہر" پامپئی"  میں آثارِ قدیمہ کی کھُدائی کے دوران بھارتی۔۔۔۔۔۔کی گڑیا  دستیاب ہوئی۔

1۔ہاتھی دانت

2۔لکڑی

3۔مِٹّی

4۔تانبے

جواب: 1۔ہاتھی دانت

 

 

سوال نمبر24: میجر دھیان چند کے بارے میں صحیح بیان پہچانیے۔

1۔میجر دھیان چندبھارتی ہاکی کے کھلاڑی اور کپتان تھے۔

2۔ میجر دھیان چند کی کپتانی میں بھارتی ہاکی ٹیم نے برلن میں منعقدہ اولمپک1936 ٫ میں گولڈ میڈل جیتا۔

3۔ میجر دھیان چند کایومِ پیدائش 29 ۔ اگست  "قومی کھیل دن" کے طور پر منایا جاتا ہے۔

4۔ میجر دھیان چند کو" ہاکی کا جادو"گر کہا جاتاہے۔

جواب: سبھی بیانات صحیح ہیں۔

 

 

سوال نمبر25:کھیل کے موضوع پر جاری کیا گیا رسالہ ۔۔۔۔۔۔۔ بہت مشہور ہوا۔

1۔کھیل دنیا

2۔کھیل اور کھلاڑی

3۔استاد

4۔ شٹکار

جواب:4۔ شٹکار

 

 

سوال نمبر26:خاکہ مکمل کیجیے۔


کھیلوں میں روزگار کے مواقع

جواب:

1۔کمنٹری

2۔ریفری

3۔ریکارڈ کا اندراج رکھنے والے افراد

4۔ کھلاڑیوں کے لیے سرکاری اور نجی اداروں میں نشستیں محفوظ

 

 Tags
# sports
# employment
# history  and sports 


Comments

  1. Masha Allah
    Nice nd knowledge post.
    Aaj k daur me is blog ki zarorat zayda hai.
    Ta ke students ko ba asani notes paucha kr unki rahenumai ki ja ski apki is blog se bhot sara kam asaan ho jata h teachers ka or students ki rahenumai bhi ho jati hai.
    Keep it up jari rakhiey is post ko.apki hr poshr bar khuch nai takhlique ke sath nazar aati hai.

    ReplyDelete
  2. ماشاء اللہ بہت عمدہ کوشش ہے ۔جزاک اللہ خیرا. اس کی پی ڈی ایف ہوتی تو بہت اچھا ہوتا ۔

    ReplyDelete
    Replies
    1. Thanks for the pleasant comment... Pdf will be made availabe soon...

      Keep Visiting....
      Enjoy Learning...

      Delete

Post a Comment

Write us your question, suggestions, experience etc

Follow to get new Updates

Most READ Posts

वर्णनात्मक नोंद - विषय उर्दू १ ली ते ८ वी

40 Proverbs with Urdu meaings

10th Eng Question bank section 01 set: 01 of 10

English proverbs with meaning in Urdu

6. Variety is the spice of life.

4. Honesty is the best policy.

वर्णनात्मक नोंद - विषय- कला, कार्यानुभव व शारीरिक शिक्षण - १ ली ते ८ वी

10th Eng Question bank section 06 | set: 03 of 10 (Letter Writing 03)

10th History | Assignment NO. 01 | Subject: History & Political Science

1st to 8th Result Prepration