Integrated Text Book

integratedBooks

ریاست مہاراشٹر حکومت کی تعلیمی پالیسی کے مطابق انٹیگریٹڈ ٹیکس بک سکیم اس پائلٹ پروجیکٹ کے ذریعے جامع نصابی کتابیں تیار کی گئی ہیں۔ آج ہم ان کتابوں کے بارے میں اس پوسٹ میں معلومات حاصل کریں گے۔

انٹیگریٹڈ ٹیکسٹ بک کیا ہے؟

انٹیگریٹڈ ٹیکسٹ بک کو مراٹھی میں ”एकात्मिक पाठ्यपुस्तक” اصطلاح استعمال کی گئی ہے۔ جس کا آسان سا اردو ترجمہ " جامع نصابی کتاب " ہوتا ہے۔ صرف اردو اصطلاح سے ہی بہت سی باتیں واضح ہوجاتی ہیں۔ ہم قیاس کر سکتے ہیں کہ یہ ایک ایسی جامع کتاب ہوگی، جس میں مختلف مضامین کو یکجا کیا گیا ہوگا۔ اور آپ کا خیال درست ہے، اس جامع کتاب میں مختلف مضامین کو یکجا کیا گیا ہے۔ لیکن صرف اتنا جان لینا نا کافی ہوگا۔ اس کی مزید تفصیلات جاننا بھی ضروری ہیں۔
مثلا

اس طرح کی کتاب بنانے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟
ان کتابوں سے کیا فائدہ ہوگا؟
یہ کون سی کلاس کے لیے ہے؟
کیا اردو میڈیم کے لیے بھی اس طرح کی کتابیں تیار کی جائیں گی؟
ذو لسانی کتابوں کا کیا کردار ہوگا؟
یہ کتابیں کس طرح طلبہ کے بستوں سے بوجھ کو کم کرنے میں مفید ثابت ہوں گی؟



تو آئے ان جامع نصابی کتب کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرتے ہیں اور ان سوالوں کے جواب تلاش کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

جامع نصابی کتاب منصوبے کا مقصد:

فی الحال ان کتابوں کو مراٹھی میڈیم کے پہلی سے ساتویں جماعت کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ طلبہ کے بستوں کا بوجھ کم کرنا اس اسکیم کا مقصد ہے۔ اس کے لیے تمام مضامین کو یکجا کرکے ایک کتاب تیار کی گئی ہے۔ ساتھ ہی ریاضی اور سائنس کی اصطلاحات کے انگریزی لفظ فراہم کرکے ذو لسانی کتب تیار کرنا اس اسکیم کا مقصد ہے۔

اسکولی سطح پر یہ بہت ضروری ہے کہ طالب علم ذہنی طور پر تعلیم یافتہ ہونے کے ساتھ ساتھ جسمانی طور پر بھی تندرست و توانا رہے۔ طلبہ کے بستوں کا جائزہ لیں تو ہمیں نظر آتا ہے کہ یہ کافی وزنی ہیں۔ مختلف مضامین کی نصابی کتابیں اور بیاضوں کے ساتھ ساتھ ٹفن ، پانی کی بوتل ، کمپاس باکس، وغیرہ سامان ہوتا ہے۔ اور یہ وزنی بستہ لئے وہ روزانہ گھر سے اسکول اور پھر اسکول سے گھر کا سفر کرتے ہیں۔

زیادہ وزن کی وجہ سے جسمانی تھکان، درد، ذہنی تناؤ، اس طرح کے مسائل کا سامنا طلبا کو کرنا پڑتا ہے۔ ان سب کو ٹالنے میں انٹیگریٹڈ ٹیکس بک کافی مدد گار ثابت ہو سکتے ہیں ۔

نصابی کتابوں کے تین حصّے:

ایک جماعت تمام مضامین کو یکجا کرکے تین حصوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ ان تین حصّوں کو ٹائم ٹیبل کے مطابق ایک ایک کرکے اسکول لے جانا ہوگا۔ یعنی ایک وقت میں کتاب کا صرف ایک حصہ طلبہ کے بستے میں رہےگا۔ جس کی وجہ سے بوجھ کم ہوگا۔

دو مضامین ذو لسانی :

پہلی جماعت سے ساتویں جماعت کے طلباء کے لئے ریاضی اور سائنس ان مضامین کے تصور، اصطلاح ، نظریہ کے لیے انگریزی الفاظ دیئے گئے ہیں۔ جس کی وجہ سے ان دو مضامین کی کتابوں کو ذو لسانی درجہ حاصل ہو گیا ہے۔

ان اصطلاحات کو انگریزی میں دیے جانے کا یہ مطلب بلکل نہیں ہے کہ انہیں انگریزی پڑھائی جائے۔ بلکہ مادری زبان میں پڑھائی کے ساتھ ساتھ طلبہ کو ریاضی اور سائنس کی اصطلاحات ، تصورات ، نظریات کے انگریزی الفاظ کا بھی تعارف ہو یہ خیال کیا گیا ہے۔ مادری زبان میں تعلیم میں بھی انگریزی کے الفاظ کا استعمال ہوتے ہیں۔ جیسے ٹیبل، مائنس، پلس، ایڈیشن، اینگل وغیرہ

ریاضی اور سائنس مضامین اعلی جماعت میں خاص طور پر انگریزی میں پڑھائے جاتے ہیں۔ اسکولی سطح پر انگریزی اصطلاحات سے واقفیت کی وجہ سے طلباء کو اعلی تعلیم میں ان انگریزی اصطلاحات سے مدد ہوگی۔

index page from class 1st (integrated book)

پائلٹ پروجیکٹ:

سن 2021-22 میں جامع نصابی کتاب منصوبہ کے تحت کے ابتدا میں تمام مضامین کا تین مہینے کا نصاب لے کر کتابیں تیار کی گئی ہیں۔ مہاراشٹر کے چند اضلاع میں ان کتابوں کو پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر پڑھایا جا رہا ہے۔ طلبہ اساتذہ اور سرپرستوں جانکاروں سے ان کے تاثرات و تجویزات مدعو کیے گئے ہیں۔ اس پائلٹ پروجیکٹ سے رہنمائی حاصل کرکے مستقبل کے تعلیمی سفر کے منازل اور راستے طے کیے جائیں گے۔

انٹر ڈی سی پلینری اپروچ: (بین المضامین نظریہ)

ان کتابوں کو انٹر ڈی سی پلینری اپروچ کے اصول کے تحت تیار کیا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے طلباء کو سابقہ اور آئندہ معلومات كو سمجھنے میں دشواری نہ ہوگی۔


( بین المضامین نظریہ یعنی مختلف مضامین کے علم کو باہم مربوط کرکے علم حاصل کرنا۔ ایک مضمون کے حاصل علم کو دوسرے مضمون کے مسائل حل کرنے میں استعمال کرنا۔ مثلاََ انگریزی کے سے مراٹھی کا व حرف بنا سیکھنا، عدد 9 سے انگریزی حرف g لکھنا سیکھنا۔ وغیرہ)


ان کتابوں کو تیار کرنے میں مختلف مضامین کے ماہرین کی مدد لی گئی ہے۔ نصاب مختص کر کے کتاب کو حتمی شکل دی گئی ہے۔ فی الحال مراٹھی میڈیم میں اس پروجیکٹ کا تجربہ کیا جا رہا ہے ۔ اردو میڈیم کے لیے بھی اس پروجیکٹ کو چلایا جا سکتا ہے۔ حکومت کے اس نئے اختراعی ، رہنمایانہ پروجیکٹ اور بال بھارتی کی کاوشوں کے خیر مقدم کی امید ہے۔ اس نے نئے پروجیکٹ پر اپنی رائے ، تاثرات اور تجویزات ضرور لکھیں۔



Comments

Post a Comment

Write us your question, suggestions, experience etc

Follow to get new Updates

Most READ Posts

English proverbs with meaning in Urdu

10th History-Political Science MCQ

SCERT, Pune has published Question Bank

वर्णनात्मक नोंद - विषय- कला, कार्यानुभव व शारीरिक शिक्षण - १ ली ते ८ वी

10th Question Bank

PAT 2024-25 ANSWER KEY DOWNLOAD

10th Eng Question bank section 01 set: 01 of 10

10th English Information Transfer

10th result annexure 04 excel format