تعلیمی سال کی تبدیلی: ایک ضروری نظر
نیا تعلیمی سال – اپریل سے جون تک گزشتہ چند مہینوں سے اعلان کیا جا رہا تھا کہ نیا تعلیمی سال یکم اپریل سے شروع ہوگا۔ حکومت نے CBSE پیٹرن کو اپنانے اور تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے یہ فیصلہ کیا تھا۔ لیکن اب اچانک اعلان ہوا کہ تعلیمی سال جون سے ہی شروع ہوگا۔ آخر یہ فیصلہ کیوں بدلا گیا؟ اچانک تبدیلی: الجھن یا بہتری؟ اس اچانک تبدیلی سے طلبہ، والدین اور اساتذہ میں کنفیوژن پیدا ہو گیا کہ اسکول کب کھلیں گے۔ کیا یہ فیصلہ تعلیمی نظام میں بہتری کے لیے تھا یا پھر انتظامی کمزوری کا نتیجہ؟ CBSE پیٹرن کی طرف قدم ریاست میں انگلش میڈیم اور CBSE پیٹرن والے اسکولوں کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے، جبکہ مراٹھی میڈیم اسکولوں کو چیلنجز کا سامنا ہے۔ اس مسئلے کو دیکھتے ہوئے، حکومت نے CBSE نصاب کو اپنانے کا فیصلہ کیا تاکہ تعلیمی معیار کو قومی سطح پر بہتر بنایا جا سکے۔ CBSE کیلنڈر کے مطابق تعلیمی سال؟ CBSE اسکولوں کا تعلیمی سال اپریل میں شروع ہوتا ہے۔ اسی ماڈل کو اپنانے کے لیے ریاست نے فیصلہ کیا کہ سرکاری، نجی اور گرانٹ یافتہ اسکول بھی اپریل سے اپنا تعلیمی سال شروع کریں گے۔ 2024 میں اس وقت کے وزیر تعلیم د...