10th-12th Board Examination 2022 Guideline
مہاراشٹر ایس ایس سی اور ایچ ایس سی بورڈ کی جانب سے بتاریخ 03 فروری 2022 کے ظاہر پرکٹن کے ذریعے ذیل کی اطلاع دی گئی ہیں۔
اس سال جماعت دسویں اور بارویں کے بورڈ امتحانات آف لائن طریقے سے لیے جائیں گے۔
طلبا کی اسکول میں ہی بورڈ امتحانات کے مرکز بنائے جائیں گے یعنی طلباء کو کسی اور اسکول میں جا کر امتحان نہیں دینا ہے بلکہ اپنے ہی اسکول میں بورڈ کے امتحانات دینے ہونگے۔ تاکہ طلباء اپنے جانے پہچانے ماحول میں رہ کر امتحانات دے سکیں۔
امتحان کا وقت
طلبا کو امتحان میں جوابات لکھنے کے لیے مقررہ وقت سے کچھ اضافی وقت دیا جائے گا۔ ہر 70 سے 100 نمبرات کے امتحان کے لیے 30 منٹ زیادہ دیے جائیں گے۔ اور ہر 40 سے 60 نمبرات کی امتحان کے لیے 15 منٹ زیادہ دیے جائیں گے۔ تاکہ طلباء کو لکھنے کی مشق نہ ہونے کی وجہ سے ہونے والی دشواری میں آسانی فراہم کی جا سکے۔
نصاب۔
کرونا مہاماری کے مدنظر صرف 75 فیصد نصاب پر ہی سوالات پوچھے جائیں گے۔ 25 فیصد نصاب کرونا مہاماری کے مدنظر منسوخ کر دیا گیا ہے۔
تجرباتی امتحانات۔
کووِڈ 19 کے پھیلاؤ کی وجہ سے کئی اسکول اور کالج کو مقررہ وقت پر تجرباتی امتحانات مکمل کرنے میں دشواری ہوئی ہے، اس لیے انہیں ذیل کے مطابق سہولت دی گئی ہے۔
بارہویں جماعت کے تجرباتی امتحانات، مستقبل کے نصاب کے اعتبار سے اہم ہوتے ہیں۔ اس لیے جونیئر کالج ہر مضمون کے نصاب کے لحاظ سے کم از کم 40 فی صد تجربات پر مبنی تجرباتی امتحان منعقد کر سکتے ہیں۔
دسویں جماعت کے مضمون کے نصاب کے لحاظ سے 40 فیصد تجربات پر مبنی تجرباتی امتحان کا انعقاد اسکول کی جانب سے کیا جا سکتا ہے۔
تجرباتی امتحانات منعقد کروانا غیرمناسب ہو تو تحریر پر مبنی تجرباتی امتحانات کا انعقاد کیا جائے۔
اور 40 فیصد تجربات میں سے اسکول اور جونیئر کالج کو تجربات کے انتخاب کی آزادی ہوگی۔ تجرباتی امتحان کے لیے داخلی اور خارجی ممتحن کا تقرر اُسی اسکول کالج کے اساتذہ میں سے کیا جائے گا۔
بھیڑ بھاڑ ٹالنے کے لیے مناسب انتظام کیا جائے۔ امتحانات کا انعقاد اور سبمیشن گروپ (group based) کے لحاظ سے کیا جائے۔زبانی امتحانات اور دیگر داخلی قدرپیمای
زبانی امتحانات اور دیگر داخلی قدر پیمائی کے اصل ڈھانچے کو ذہن میں رکھتے ہوئے سہولت بخش امتحانات کے انعقاد کی اجازت اسکول اور کالجز کو دی گئی ہے۔
مخصوص رعایت
کوئی بھی طالب علم بیمار یا کسی ناگزیر حالات کے سبب گریڈ ، زبانی ، داخلی قدر پیمائی، يا تجربات اور سبمیشن نہ کر پائے تو انہیں دسویں اور بارہویں کے امتحانات ختم ہونے کے بعد پھر سے موقع دیا جائے گا۔ اس کے لیے الگ سے فیس نہیں ہوگی۔
ضرورت پڑنے پر نزدیک کے دواخانے سے ضروری میڈیکل مدد لی جا سکتی ہے۔
سرگرمی شیٹ 10 منٹ پہلے
کووڈ 19 سے متعلق ہدایات پر عمل آوری کے لئےامتحان شروع ہونے سے ایک سے ڈیڑھ گھنٹہ قبل طلباء کو مرکز پر حاضر رہنے کی اطلاع دی گئی ہے۔ طلبا کو امتحان شروع ہونے سے دس منٹ پہلے سوالیہ پرچہ دیا جائے گا تاکہ طلبہ مطالعہ کر سکیں اور حل کرنے کا منصوبہ تیار کر سکیں۔
طلباء کی صحت کو ترجیح
تمام امتحانات کے لئے طلباء اور متعلقہ اکائیوں کووڈ 19 سے متعلق سرکار اور محکمہ صحت کی تمام ہدایات پر عمل کرنا لازمی ہے۔
اس ضمن میں تمام ہدایات بورڈ کی ویب سائٹ پر ظاہر کی گئی ہیں۔
ڈویژنل بورڈ کی ہیلپ لائن
بورڈ امتحانات سے متعلقہ تمام شک و شبہات دور کرنے کے لیے بورڈ کی جانب سے ڈویژنل ہیلپ لائن شروع کی جائے گی۔
اعلی درجے کی انتظامیہ کمیٹی
امتحانات خوش اسلوبی سے طے پائے تکمیل تک پہنچے اس کے لئے ایک اعلی درجے کی انتظامیہ کمیٹی بنائی جائے گی۔
تمام طلباء و طالبات کو بورڈ امتحانات کے لیے نیک خواہشات۔
بورڈ امتحان کے ٹائم ٹیبل کے لیے یہاں کلک کیجیے۔
بورڈ کے ظاہر پرکٹن کی پی ڈی ایف ذیل میں دی گئی ہے۔ مزید معلومات کے لیے مطالعہ کریں ۔
Thank you.
ReplyDelete#Dusterchalk
Thank you so much for your information
ReplyDeleteThanks for this precious information to us.
ReplyDeleteThankyou so much for your information
ReplyDeleteThank you for your information
ReplyDeleteChildren has been saported by you.Thank you
ReplyDelete