RESULT TAIT 2022
آج مہاراشٹر ریاست کی کونسل برائے امتحانات کی ویب سائٹ سے اس بات کی تصدیق کرائی گئی ہے کہ مہاراشٹر ٹیچر ایپٹی ٹیوڈ اینڈ انٹیلی جنس ٹیسٹ 2023 کا رزلٹ 24 مارچ 2023 کو کونسل کی ویب سائٹ پر ظاہر کرایا جائے گا۔
مہاراشٹر اسٹیٹ کونسل آف ایگزامنیشن، پونے کے زیر اہتمام سیکنڈری اور پرائمری ٹیچر کے لئے 23فروری سے 03مارچ 2023 تک مہاراشٹر ٹیچر ایپٹی ٹیوڈ اینڈ انٹیلی جنس ٹیسٹ 2023 کا انعقاد کیا گیاتھا۔ مہا ٹی اے آئی ٹی کے نتائج کو اسکور کارڈ کے طور پر 24 مارچ 2023 میں جاری کیا جائے گا۔ یہ نتیجہ کونسل کی آفیشل ویب سائیٹ پر دستیاب کرایا جائے گا۔
پرائمری اور سیکنڈری ٹیچر کی 32,000 اسامیوں کے لئے امتحان منعقد کیا گیا تھا۔ مہاراشٹر ٹی اے آئی ٹی کمپیوٹر بیسڈ موڈ میں منعقد کیا گیا تھا ۔ جانچ کا عمل بھی کمپیوٹر کی مدد سے مکمل کیا جائیگا۔
پرائمری اور سیکنڈری ٹیچر کے طور پر بھرتی ہونے کے لئے بڑی تعداد میں امیدوار آن لائن امتحان میں شریک ہوئے ہیں اور وہ سبھی اب نتائج کے اعلان کی تاریخ کی جستجو میں ہیں۔
امیدواروں کا انتخاب پرائمری اور سیکنڈری اساتذہ کے عہدے کے لیے آن لائن امتحان میں حاصل ہونے والے نمبروں کی بنیاد پر کیا جائے گا، مہا ٹی اے آئی ٹی میں 1 نمبر کے کل 200سوالات پوچھے گئے تھے، نتائج میں اسکور کارڈ کے طور پر جاری کرنے کے ساتھ میرٹ لسٹ بھی جاری کی جائے گی جس پر امتحان میں کٹ آف یا اس سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والے امیدواروں کی تفصیلات بھی جاری کی جاسکتی ہے۔
آن لائن رزلٹ اس طرح دیکھیں۔ یہاں کلک کیجیے۔
Comments
Post a Comment
Write us your question, suggestions, experience etc