How to study online



How to study online

دورحاضر میں آن لائن پڑھائی اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ کہیں نہ کہیں آن لائن پڑھائی سے ہمارا تعلق آ ہی جاتا ہے۔ سکّہ کے دو رخ ہوتے ہیں۔ اسی طرح آن لائن پڑھائی کے بھی نقصان اور فائدے ہیں۔  جہاں اس کے نقصانات ہیں تو وہیں اس کے فائدے بھی بہت ہیں۔  ہر کوئی اپنی رفتار، اپنے اوقات، اپنی دلچسپی کے حساب سے پڑھائی کر سکتا ہے۔ نقصانات کی بات کریں تو مناسب منصوبہ بندی ہو تو ان نقصانات سے بچ سکتے ہیں اور فائدوں کو دوبالا کر سکتے ہیں۔



 آن لائن اسٹڈی کے لیے
·          ضروری آلات:(Things needed)
موبائل فون، موبائل اسٹینڈ،  انٹرنیٹ کنکشن،  ائیر فون، وغیرہ نہایت اہم ہیں۔

·          موبائل سیٹنگ:(Mobile setting)
آن لائن پڑھائی کے دوران ایک جوئی بہت ضروری ہے۔ موبائل کی  تمام نوٹیفکیشنز  کو بند  کردیں یا نوٹیفکیشنز  کو پوری طرح سے نظر انداز کریں۔ اگر نہایت ضروری ہو تو ہی توجہ دیں۔

·          نظام الاوقات:(Time table)
کسی بھی چیز کا نظام الاوقات ہو تو وقت میں صحیح کام کرنا اور اس کی پیمائش کرنا آسان ہو جاتا ہے۔ اسکول کے ٹائم ٹیبل کی طرح آن لائن اسٹڈی کا ٹائم ٹیبل بنالیں۔

·          پریکٹس:(Practice)
کسی لیکچر کا ویڈیو دیکھ لینا یا کسی بلاگ سے معلومات پڑھ لینا پڑھائی کی پہلی شکل ہوتی ہے۔ مواد آسان زبان میں سمجھانا  استاد کی ذمہ داری ہوتی ہے۔  جبکہ مواد کو سوال کے جواب  میں پیش کرنا طلبہ کی ذمہ داری ہوتی ہے۔  ہمیں مواد  تو سمجھ آجاتا ہے۔ لیکن مواد کو آسانی سے پیش کرنے کے لئے مشق اور رویژن  کرنا ہوگا۔  اس لیے ویڈیو دوبارہ دیکھنا   یا   بلاگ دوبارہ پڑھنا  یا اپنے تیار  کردہ نوٹس کو وقفے وقفے سے پڑھتے رہنا ضروری ہے۔ مشق کے لئے آن لائن ٹیسٹ اہم رول ادا کرتے ہیں۔

·           نوٹس:(Taking notes)
جب بھی آپ پڑھائی کریں۔ آپ کو اہم لگنے والی باتیں، لکھ لیں، لفظ کے معنی تعریف، مثال، رویژن کے لیے اپنی بیاض میں درج کرلیں۔  جس طرح آپ اسکول میں معلومات کو درج کرتے ہیں۔ شروعات میں تاریخ، یوٹیوب چینل یا بلاگ کا نام نام، ویڈیو یا آرٹیکل کا عنوان لکھ لیں۔ اس سے یہ فائدہ ہوگا کہ اگر آپ کو پھر سےکچھ  سمجھنا ہے تو اس ویڈیو کو آسانی سے ڈھونڈ سکتے ہیں۔

·           نشست:(Posture)
پڑھائی کے دوران اور عام زندگی میں بھی جسم کی ساخت سنبھالنا بہت ضروری ہے۔ موبائل لے کر دیر تک بیٹھنے سے جسمانی نقصان ہوسکتا ہے۔ ٹیبل کرسی کا استعمال کریں۔موبائیل کو اسٹینڈ پر رکھیں۔

·           بریک:(Take breaks)
آن لائن اسٹڈی میں آنکھوں کا خیال رکھیں۔یہ سب سے اہم ہے ہر دس منٹ کے بعد یا ہر ویڈیو کے بعد پانچ منٹ کا بریک لیں۔ کھڑکی سے  باہر دیکھیں، ٹھنڈے پانی سے آنکھیں دھوئیں، چہل قدمی کریں، ایک دو گھونٹ پانی پی لیں، اور پھر پانچ منٹ کے بعد دوبارہ پڑھائی شروع کریں۔

·          ضروری موبائل ایپ:(Useful app)
چند ضروری موبائل ایپ کا ایک فولڈر تیار کرلیں یا ایک پیج تیار کرلیں۔ اس میں گوگل کروم، گوگل ٹرانسلیٹر، یوٹیوب،  واٹس ایپ ٹیلی گرام، اور فائل ایکسپلور پی ڈی ایف ریڈر، نوٹس ایپ جیسی ایپس ضرور رکھیں۔ اس سے مدد ہوگی۔ مثلاً کسی لفظ کے معنی ٹرانسلیٹر کی مدد سے پتہ کر سکتے ہیں ۔ یا کوئی اضافی معلومات فوراً گوگل کروم کی مدد سے حاصل کی جا سکتی ہے۔

·          پسندیدہ لنکس جمع کرنا:(collect links)
 نوٹس کا ایک فولڈر تیار کریں۔ جس میں میں آپ کی پسندیدہ ویڈیو یا بلاگ یا ٹیسٹ کی لنک جمع کر سکتے ہیں۔

·          وقت کی بچت:(Time management)
وقت سرمایہ ہے اور محدود ہے۔ ادھر ادھر کوئی بھی لنک پر کلک کرکے اپنا وقت ضائع نہ کریں۔  کچھ چینل کچھ بلاگ جو آپ کے پسندیدہ ہو اسی سے پڑھائی کریں۔  خاص کرکے آپ کے اسکول کے گروپ میں ٹیچرز کے ذریعے آنے والی لنکس کو ہی استعمال کریں۔


·          لفظ آخر:(Conclusion)
استاد کی مدد لیں۔ واٹس ایپ گروپ میں سوال پوچھیں۔ گھر میں اپنے بڑوں کی مدد لیں، کھلی ہوا میں، بھر پور روشنی میں موبائل استعمال کریں۔ اندھیرے میں اسکرین دیکھنے سے آنکھوں کو زیادہ نقصان پہنچتا ہے۔موبائل کو ڈارک موڈ یا ریڈنگ موڈ میں استعمال کریں۔

ہر چیز کے فائدے اور نقصان طئے ہیں۔ فائدہ چُنیں اور نقصان سے بچیں۔ اپنی سوجھ بوجھ سے فائدوں کو دوگنا کریں۔خوب پڑھیں، آگے بڑھے۔          تشکر(thanks) 

Comments

  1. Excellent 👍 work zameer sir

    ReplyDelete
    Replies
    1. Thank you so much for your valuable feedback... Keep visiting

      Delete
  2. Thanks for your valuable respose...
    Keep reading

    ReplyDelete
  3. Very goood very useful 🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌼🌼🌼🌼🌼🌼🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌼👍👍👍👍👍👍👍👍👍👍👏👏👏👏👏👏👏👏👏👏👏👏

    ReplyDelete
    Replies
    1. Thanks for such a beautiful comment... Keep visiting and enjoy learning

      Delete

Post a Comment

Write us your question, suggestions, experience etc

Follow to get new Updates

Most READ Posts

वर्णनात्मक नोंद - विषय उर्दू १ ली ते ८ वी

40 Proverbs with Urdu meaings

10th Eng Question bank section 01 set: 01 of 10

English proverbs with meaning in Urdu

6. Variety is the spice of life.

4. Honesty is the best policy.

वर्णनात्मक नोंद - विषय- कला, कार्यानुभव व शारीरिक शिक्षण - १ ली ते ८ वी

10th Eng Question bank section 06 | set: 03 of 10 (Letter Writing 03)

10th History | Assignment NO. 01 | Subject: History & Political Science

1st to 8th Result Prepration