Primary and Secondary Sources of Information

معلومات کے ذرائع

(Sources of Information) 

معلومات کے ذرائع کو دو زمروں میں بانٹا جاتا ہے ۔

 ابتدائی ذرائع اور ثانوی ذرائع 

 

ابتدائی ذرائع کی کیا ہوتے ہیں ؟

ابتدائی ذرائع یہ اصل ہوتے ہیں ۔ بنیادی ہوتے ہیں ۔ قابل اعتماد ہوتے ہیں ۔ یہ کسی واقعہ کے ساتھ فى الوقت تیار ہوتے ہیں۔

ابتدائی ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات اصل معلومات ہوتی ہے ۔ اس میں کسی بھی طرح کی کوئی آرا شامل نہیں ہوتی۔ تبصرے شامل نہیں ہوتے۔ کسی کا موقف شامل نہیں ہوتا ۔ یہ خالص ہوتے ہیں ۔ ان سے ملنے والی معلومات خالص ہوتی ہے ۔ کسی اور کے خیال و فکر شامل نہیں ہوتے ۔ اِس میں کسی بھی طرح کی کوئی ملاوٹ نہیں ہوتی۔ ان پر بھروسہ کیا جاسکتا ہے ۔ تاریخ نویسی کے لیے ابتدائی ذرائع اہم ہوتے ہیں ۔  قلعہ ، مینار ، تاریخی عمارتیں ، اوزار، زیورات، لباس، وغیرہ معلومات کے ابتدائی ذرائع ہیں۔ دورجدید میں معلومات کے ابتدائی ذرائع مختلف شکل و صورت میں دستیاب ہیں ۔ مثلاً اصل خطوط ، ذاتی ڈائری ، جرنل ، نیوز پیپر کے انٹرویو ، فوٹوگراف ، سی سی ٹی وی کی فوٹیج، لائيو نيوز، تقریر / انٹرویو کے اصل آڈیو یا ویڈیو وغیرہ وغیرہ جو اصل واقعہ کے ساتھ بروقت تیار کیے جاتے ہیں ۔

 معلومات کے ابتدائی ذرائع کو بطور ثبوت پیش کیا جاسکتا ہے ۔ابتدائی ذرائع معلومات کے اصل ذرائع ہوتے ہیں ۔

معلومات کے ثانوی ذرائع:

معلومات کے ثانوی ذرائع میں تبصرے ، تنقید ، رائے وغیرہ شامل ہوتے ہیں ۔ یہ معلومات کے ابتدائی ذرائع پر منحصر ہوتے ہیں ۔ انہیں ثانوی ذرائع کہا جاتا ہے۔ یہ ذرائع، کسی اور کا زاویہ نظر سمجھنے کے لئے ، دیگر افراد کی سوچ و فکر کو سمجھنے کے لیے مفید ہوتے ہیں ۔ اپنی رائے کی حمایت کے لیے ایک جیسا خیال رکھنے والوں کی رائے جاننا ضروری ہوتا ہے ۔ ثانوی ذرائع میں کتابیں ، اخبار ، مضامین ، تبصرے ، تنقيد ، اسائيکلوپیڈیا وغیره شامل ہوتے ہیں ۔ ان میں معلومات پیش کرنے والوں کے نظریات شامل ہوتے ہیں ۔ یہ لکھنے والے کی شخصیت سے متاثر ہوتے ہیں ۔

انہیں ہیں ثبوت کے طور پر پیش نہیں کیا جا سکتا ۔ ليكن ثبوت کی حمایت میں پیش کیا جاسکتا ہے ۔ ان کی حمایت سے ثبوت مضبوط ہوتے ہیں ۔ دعوے قوی ہونے میں مدد ملتی ہے۔

 

خلاصه:

  • سی سی ٹی وی کی فوٹیج ، ابتدائی ذريعہ ہے۔
  • نیوز پیپرمعلومات کا ثانوی ذریعہ ہے ۔ نیوز پیپر میں لکھے جانے والی نیوز میں رائے شامل ہوتی ہے ۔لیکن
  • نیوز پیپر میں چھپنے والے انٹرویو ابتدائی ذریعہ ہوتے ہیں ۔
  • نيوز چینل کے لائیو ویڈیوابتدائی ذریعہ ہوتے ہیں ۔
  • لائيو کرکٹ کا ویڈیو ابتدائی ذریعہ ہے کیونکہ یہ بروقت تیار ہو رہا ہوتا ہے ۔ لیکن کمینٹری ثانوی ذریعہ ہوگا کیونکہ اس میں رائے شامل ہوتی ہے۔ 


tags :
 #9th and 10 History,
# Sources Of History, 
# useful in research work and thesis, 
#news paper

Comments

Post a Comment

Write us your question, suggestions, experience etc

Follow to get new Updates

Most READ Posts

Class 10th History & Political Science MCQ

10th History MCQ | Chapter (02) Historiography : Indian Tradition

10th History | MCQ | Chapter 3 : Applied History

Teachers Day in India

10th | Political Science | MCQ | Cahpeter 01: Working of the Constitution

10th History-Political Science MCQ

Emerging Teacher Profession

10th Question Bank