How to update school profile in NSP
اقلیتی سکالرشپ 22-2021
اسکول پروفائیل اپڈیٹ کرنا:
(نوٹ: اس تحریر میں ویب سائٹ پر استعمال شده انگریزی الفاظ استعمال کئے گئے ہیں ۔ تا کہ سمجھنے میں آسانی ہو سکے۔ )
تمام اسکول نے اسکول پروفائل اپڈیٹ کرنا ضروری ہے ۔ اسکول کے پروفائل کو اپڈیٹ کئے بغیر این ایس پی پورٹل پر کسی بھی طالب علم کے ایپلیکیشن کی جانچ نہیں کر سکیں گے ۔ اس بات پر توجہ دیں ۔
نئے / رینیو طالب علم کے ایپلیکیشن بھرنے سے پہلے تمام اسکول نے اپنی پروفائل اپڈیٹ کرنا بے حد ضروری ہے ۔
اسکول کی پروفائل اپڈیٹ کس طرح کریں ؟
- اسکول کی پروفائل اپڈیٹ کرنے کے لیے، اين ایس پی پورٹل اوپن کیجیے ۔ ذیل میں اين ايس پی پورٹل کی ویب سائٹ دی گئی ہے۔
- اب انسٹیٹیوٹ لاگ ان پیج پر کلک کرکے اوپن کیجیے ۔
- یہاں لاگ ان ٹائپ میں "انسٹیٹیوٹ نوڈل " منتخب کیجیے ۔
- تعلیمی سال 22 - 2021 منتخب کیجئے ۔
- آپ کے اسکول کا " لاگ ان " آئی ڈی اور پاسورڈ ٹائپ کیجیے ۔
- کیپچا کوڈ ٹائپ کرکے لاگ ان پر کلک کیجئے ۔ کیپچا کوڈ ویب سائٹ پر ہی دیا ہوا ہوتا ہے۔
- لاگ ان ہونے کے بعد ، ایڈمنسٹریشن مینو اوپن کر کے ، اپڈیٹ پروفائل پر کلک کیجئے ۔
- انسٹیٹیوٹ ڈیٹیلز میں اسکول کی معلومات ذیل کے مطابق ٹائپ کیجیے۔
- اسکول کا نام میں این ایس پی / ایز پر ڈائیس میں سے جو صحیح ہو منتخب کیجئے ۔ آپ نے جو متبادل منتخب کیا ہے ، اس کے مطابق آپ کا ضلع خود بخود سلیکٹ ہو جائے گا ۔
- ایز پر اين ايس پی / ایز پر ڈائیس ؛ میں اگر کسی اسکول کا ضلع غلط دکھا رہا ہوگا تو ، اسے درست کروا لیجئے ۔
- اب اسکول کی قسم منتخب کیجئے ۔ (سرکاری یا نجی يا امدادی ..... وغیره)
- پھر اسکول کا بورڈ اور ریاست منتخب کیجئے ۔
- اسکول کا پتہ درست ٹائپ کیجیے ۔
- کانٹیکٹ پرسن ڈیٹیل ، میں اسکول کے نوڈل آفیسر کی معلومات بھر یے۔
- یہاں آدھار کارڈ کے مطابق ہونا ضروری ہے ۔
- جیسے آدھار نمبر ، آدھار کارڈ پر جو نام ہے وہ نام ، تاریخ پیدائش ، موبائل نمبر ، ای میل آئی ڈی ، عہدہ وغیره ... ( نوڈل آفیسر ، اسکول کے صدر مدرس یا صدر مدرس کے ذریعے منتخب کردہ اسکول کے ملازم ہو سکتے ہیں ۔ نوڈل آفیسر کی معلومات ادھار کارڈ کی معلومات سے میل کھانی ضروری ہے ۔ اس کے بعد ہی پورٹل پر پروفائل اپڈیٹ کی جاسکتی ہے ۔ اس لئے تمام معلومات درست بھریے ۔ )
- ہیڈ آف انسٹیٹیوٹ میں اسکول کے صدر مدرس کی معلومات بھریے ۔ صدر مدرس کے آدھار کارڈ کے مطابق نام ، موبائیل نمبر ، ای میل آئی ڈی ، عہده وغیرہ بھرنا ضروری ہے ۔
- تمام معلومات بھرنے کے بعد ایک مرتبہ تصدیق کر لیجئے ۔ تصدیق کے بعد ہی فائنل سبميٹ بٹن پر کلک کیجئے ۔
اس معلومات کو ساتھی اساتذه کو نیچے دیے گئے شیئر بٹن سے شیئر کر سکتے ہیں ۔
شکریہ
این ایس پی پورٹل کی آفیشل ویب سائٹ کے لئے یہاں کلک کیجئے ۔
...یہ بھی پڑھیے


ReplyDeleteBest information sir for the teachers. keep it up.