RESULT TAIT 2022
بڑے انتظار کے بعد مہاراشٹر اسٹیٹ کونسل آف ایگزامنیشن، پونے کی جانب سے مہاراشٹر ٹیچر ایپٹی ٹیوڈ اینڈ انٹیلی جنس ٹیسٹ اس سال لیا گیا ہے۔ مہاراشٹر سے لاکھوں امیدواروں نے اس امتحان میں حصہ لیا ہے۔ آئی بی پی ایس کی مدد کے اس امتحان کو کمپیوٹر بیسڈ موڈ میں منعقد کیا گیا ہے۔ امیدواروں کو امتحان کے مرکز دور دراز کے شہر ملنے کی وجہ سے کافی کشمکش کا سامنا کرنا پڑا۔ ان سب مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے خواہشمند امیدواروں نے اپنے امتحان میں حاضری لگائی۔ بہتر سےبہتر کرنے کی کوشش کی۔ اب ان امیدواروں کو جستجو ہے تو اپنے نتائج جاننے کی۔ ساتھ ہی ان امیدواروں کو جستجو ہے ، نتائج کے بعد ہونے والی ٹیچر بھرتی کے عمل کی۔اس بلاگ کے دریعے آپ تک معلومات پہنچائی جاتی رہے گی۔
ذیل کی پوسٹ میں مہاراشٹر اسٹیٹ کونسل آف ایگزامنیشن، پونے کی جانب سے مہاراشٹر ٹیچر ایپٹی ٹیوڈ اینڈ انٹیلی جنس ٹیسٹ کی نتائج کے تعلق سے معلومات دی گئی ہے۔
مہاراشٹر اسٹیٹ کونسل آف ایگزامنیشن، پونے کے زیر اہتمام سیکنڈری اور پرائمری ٹیچر کے لئے 23فروری سے 03مارچ 2023 تک مہاراشٹر ٹیچر ایپٹی ٹیوڈ اینڈ انٹیلی جنس ٹیسٹ 2023 کا انعقاد کیا گیا۔ مہا ٹی اے آئی ٹی کے نتائج کو اسکور کارڈ کے طور پر مارچ 2023 میں جاری کیا جائے گا۔ یہ نتیجہ کونسل کی آفیشل ویب سائیٹ پر دستیاب کرایا جائے گا۔
مہاراشٹر اسٹیٹ کونسل آف ایگزامنیشن، پونےکی جانب سے مارچ 2023 کے آخری ہفتے میں مہاراشٹر ٹی اے آئی ٹی 2023 کے نتائج جاری کئے جانے کا امکان ہے۔امیدواوں کے جوابات کی جانچ کا عمل مارچ 2023 کے آخر تک ہوگا اور پھر اس کے کچھ دن بعد عہدیدار نتیجہ جاری کریں گے۔ امتحان کے نتائج جاری ہونے کے بعد ڈاؤن لوڈ کرنے اور نتائج کی جانچ پڑتال کرنے کے لئے لنک mscepune.in/ دستیاب ہوگی۔
پرائمری اور سیکنڈری ٹیچر کی 30,000 اسامیوں کے لئے امتحان منعقد کیا گیا تھا۔ مہاراشٹر ٹی اے آئی ٹی کمپیوٹر بیسڈ موڈ میں منعقد کیا گیا تھا ۔ جانچ کا عمل بھی کمپیوٹر کی مدد سے مکمل کیا جائیگا۔
ایم ایس سی ای پونے ٹی اے آئی ٹی 2023 کے نتائج
پرائمری اور سیکنڈری ٹیچر کے طور پر بھرتی ہونے کے لئے بڑی تعداد میں امیدوار آن لائن امتحان میں شریک ہوئے ہیں اور وہ سبھی اب نتائج کے اعلان کی تاریخ کی جستجو میں ہیں۔
امیدواروں کا انتخاب پرائمری اور سیکنڈری اساتذہ کے عہدے کے لیے آن لائن امتحان میں حاصل ہونے والے نمبروں کی بنیاد پر کیا جائے گا، مہا ٹی اے آئی ٹی میں 1 نمبر کے کل 200سوالات پوچھے گئے تھے، نتائج میں اسکور کارڈ کے طور پر جاری کرنے کے ساتھ میرٹ لسٹ بھی جاری کی جائے گی جس پر امتحان میں کٹ آف یا اس سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والے امیدواروں کی تفصیلات بھی جاری کی جاسکتی ہے۔
مہاراشٹر ٹی اے آئی ٹی نتائج 2023 کی جانچ کیسے کریں؟
مہا ٹی اے آئی ٹی نتیجہ 2023 کو ڈاؤن لوڈ اور چیک کرنے کے لئے آپ کو نیچے دی گئی مرحلہ وار ہدایات سے گزرنے کی ضرورت ہے۔
سرکاری ویب سائٹ ایم ایس سی ای پونے، mscepune.in/ پر جائیں۔
ایک ایسا آپشن تلاش کریں جس میں ٹیچر ابھیپایتا و بدھ دیمتا چاچنی (ٹی اے آئی ٹی) – 2022 لکھا ہو اور اس پر کلک کریں۔
اب ، ڈاؤن لوڈ اسکور کارڈ – مہاراشٹر ٹیچر ایپٹی ٹیوٹ اینڈ انٹیلی جنس ٹیسٹ 2023 کا ایک آپشن آپ کے سامنے ہوگا ، اس پر کلک کریں۔
آخر میں آپ کو اپنا رجسٹریشن نمبر اور تاریخ پیدائش درج کرنی ہوگی اور سبمٹ بٹن پر کلک کرنا ہوگا۔
ثانوی اور پرائمری ٹیچر کے عہدوں کے لئے مہا ٹی اے آئی ٹی 2023 کے نتائج جاری ہونے کے بعد اسکور کارڈ حاصل کرنے کی لنک کونسل کی آفیشل ویب سائٹ پر دستیاب کرائی جائےگی۔
ٹیچر بھرتی سے متعلق مزید معلومات حاصل ہونے پر اس بلاگ کے ذریعے آپ تک معلومات پہچائی جائے گی۔ آئندہ آنے والی معلومات سب سے پہلے حاصل کرنے کے لیے اس بلاگ کو فولو کریں۔
مزید نتائج چیک کرنے کے لئے ٹیپ کریں۔ کونسل کی آفیشل ویب سائٹ کے لیے یہاں کلک کیجیے۔
Comments
Post a Comment
Write us your question, suggestions, experience etc